ابنا: سينئر امريکي سينٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ پاکستان ميں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ فوجي کاروائيوں کے ليے کانگريس ميں حمايت بڑھتي جارہي ہے-کانگريس کي خارجہ پاليسي کميٹي کے رکن اور سينئر امريکي سينٹر لنزے گراہم نے يہ بيان امريکي فوج کے سربراہ جنرل مائيک مولن کے اس بيان کے بعد ديا ہے جس ميں انہوں نے الزام لگايا تھا کہ پاکستان تيرہ ستمبر کو کابل ميں امريکي سفارت خانے پر ہونے والے حملے ميں ملوث حقاني گروپ کي حمايت کر رہا ہے- پاکستان نے امريکي الزام کو سختي کے ساتھ مسترد کرديا ہے- لنزے گراہم نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ امريکي ايوان نمائندگان کے ارکان پاکستاني سرزمين پر ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ دوسرے فوجي اقدامات کي بھي حمايت کرسکتے ہيں-انکا کہنا تھا کہ ان اقدامات ميں پاکستان کے خلاف بمبار طياروں کے استمعال کا معاملہ بھي شامل ہوسکتا ہے-
امريکي سينٹر نے مزيد کہا کہ جب امريکي فوجيوں کے تحفظ کا معاملہ ہو تو ہم کسي حد کي پابندي نہيں کرينگے-.............
/169